نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈگوکمپنی نے ایئرانڈیاکوخریدنے کیلئے وزارت کو خط لکھا ہے۔سول ایوی ایشن سیکرٹری آر این چوبے نے آج یہ معلومات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈگو نے خریداری عمل میں دلچسپی دکھاتے ہوئے خط (یوای)لکھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ نے کل پبلک سیکٹر کی اس ایوی ایشن کمپنی میں حصہ داری کو نظریاتی منظوری دے دی۔اس طور طریقوں پر غورکرنے کے لئے وزراء کا ایک گروپ بنایا جائے گا۔انڈگو نے کہا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے بین الاقوامی آپریشنل اور اس یونٹ ایئر انڈیا ایکسپریس کو خریدنا چاہتی ہے۔انڈگو کے صدر آدتیہ گھوش نے خط میں کہا ہے کہ اگر یہ ممکن نہیں ہوتا ہے تو وہ ایئر انڈیا کے گھریلو آپریشنل سمیت پورے آپریشنل خریدنا چاہے گی۔حکام نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کے وزیر اشوک گجپت راجو کو یہ خط کل کابینہ کی طرف لئے گئے فیصلے کے بعد بھیجا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے وزیرمملکت جینت سنہا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ بہت سی دیگر نجی کمپنیوں نے ہم سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ سب اڑی ہوئی باتیں تھیں،صرف انڈگو نے ہی رسمی یوای پیش کی ہے۔